ایشئین باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کو آخری کوارٹر فائنل میں شکست
Posted on September 2, 2015 By Majid Khan کھیل
Asian Boxing Championships
بنکاک (جیوڈیسک) شیڈول باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں پاکستانی باکسر محمود الحسن اکانوے کلو گرام ویٹ کیٹگری کا کوارٹر فائنل کھیلنے اِن ایکشن ہوئے۔
قومی فائٹر کو تاجک باکسر قربان اوف نے صرٖف ٹف ٹائم ہی نہیں دیا بلکہ جیت سے بھی محروم کر دیا۔ محمود الحسن دوسرے راؤنڈ میں زخمی ہو کر ناک آؤٹ ہو گئے۔
یوں ایونٹ میں کسی ایک میڈل کی بھی امید ختم ہو گئی۔ قومی باکسنگ ٹیم خالی ہاتھ چھ ستمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com