ایشیائی کاروبار میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

Crude Oil

Crude Oil

سنگاپور (جیوڈیسک) اپریل میں فراہمی کے لئے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے بارے میں نیویارک کے بڑے معاہدے کے نرخ وسط صبح کے کاروبار میں 40 سینٹس کی کمی سے 102.42 ڈالر ہو گئے۔

اپریل میں فراہمی والے برینٹ نارتھ سی خام تیل کے نرخ 15 سینٹس کی کمی سے 110.49 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ سنگاپور میں قائم فلپ فیوچرز کے سرمایہ کاری کے تجزیہ کار تان چی تت نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ حوصلہ افزاء خبروں کے فقدان کی وجہ سے خام تیل کے نرخوں میں کچھ کمی آئی ہے۔

تان نے کہا کہ ایشیائی صنعت کار اس بارے میں پریشان ہیں کہ وہ ویسٹ وینس میں سرمائی سیزن اور مانگ میں کمی کے پیش نظر پریشان کن صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ تان نے کہا کہ امریکہ اور نارتھ سی ریفائنریز میں موسم گرما کے دیکھ بھال کے سیزن کے پیش نظر تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں دباﺅ میں آ سکتی ہیں۔

تاجروں کو توقع ہے کہ بدھ کو جاری کئے جانیوالے تیل کے ذخائر کے بارے میں امریکی تازہ ترین اعداد و شمار میں کشنگ، اوکلاہوما ڈپو میں کمی پائے جائے گی۔ ایسا ہیٹنگ آئل کی موجودہ مانگ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں اضافے اور سرد موسم کی واپسی کی وجہ سے ہو گا۔

سنگاپور کے یونائیٹڈ اوورسیز بینک نے ایک نوٹ میں کہا کہ مارکیٹوں کے یہ اندازہ کرنے کے پیش نظر کہ موسم حالیہ مہینوں میں امریکی ہاﺅسنگ بحالی میں تعطل کا عنصر ہو سکتا ہے۔ امریکی ہاﺅسنگ اعدادوشمار جو کہ جمعرات کو دیر گئے جاری کئے جائینگے کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

سرمایہ کار وینزویلا، لیبیا اور جنوبی سوڈان سمیت بحران کے شکار تیل پیدا کرنیوالے ممالک میں تیل کی سپلائی میں معتدبہ تعطل کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ یوکرائنجو کہ توانائی کے استعمال کا ایک اہم ملک ہے بھی فوکس میں ہے۔

ایسا اس کے روس نواز صدر کی ڈرامائی معزولی اور اقتصادی کمی کو بچانے کے لئے 35 بلین ڈالر امریکی امداد کی اپیل کی وجہ سے ہوگا۔