اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا، جبکہ سری لنکا اور چین جیسے دوست ممالک کے صدور کے دورے بھی نہ ہوسکے۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر دو، روزہ دورے کے لئے سوموار کو پاکستان پہنچیں گے۔ جس کی تصدیق ایشیائی ترقیاتی بنک حکام نے بھی کردی ہے. دورے کے دوران نیشنل ٹریڈ کوری ڈور سمیت کئی معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔