کراچی (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے لئے نجی کمپنی کو ساڑھے سات کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
ہوا سے 50 میگاواٹ کے تین علیحدہ علیحدہ منصوبوں کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔
قرض کی رقم 20 سال کی مدت کے لئےدی جائے گی ، ہوا سے بجلی کی پیداوار کا یہ منصوبہ کراچی سے 100 کلومیٹر دور جھمبیر میں لگایا جا رہا ہے جو سال 2018 میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق گرین انرجی کا یہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا جس سے ایک طرف تو توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب اس منصوبے سے بجلی حاصل کرنے کے لئے فرنس آئل درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔