ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر، ایگزیو زاہو، نے کہا ہے کہ ادارہ جلد پاکستان کو 43 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا اور یہ رقم انکم سپورٹ پروگرام کے لیے دی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ادارہ بھاشا ڈیم کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، پاکستان میں کرپشن کیخلاف حکومت کا سخت موقف اور شفافیت کا عزم خوش آئند ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں زیر گردش قرضوں کے خاتمے سے 1700 میگا واٹ بجلی اضافی پیدا ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ نندی پور کی تکمیل سے 525 میگاواٹ جبکہ نیلم جہلم سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔ کراچی کوسٹل پراجیکٹ سے بھی 2 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بن سکتی ہے۔