پاکستانی اسٹرائیکر سے گرغز فٹبال کلب کے معاہدے کی توسیع

Asian Football

Asian Football

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشین فٹبال کنفیڈریشن کپ کے سابق فاتح کلب کرغزستان کے دوردوئے فٹبال کلب نے پاکستان کے صف اول کے اسٹرایئکر کلیم اللہ سے دو سال کا معاہد کر لیا ہے۔

فیفا ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق خان ریسرچ لیبارٹریز (کے ایل آر) کی جانب سے کھیلنے والے اسٹرائیکر جہنوں نے گزشتہ سال راولپنڈی کلب کو اے ایف سی پریزیڈنٹ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا نے کرغزستان کے ایف سی دور دوئے کلب سے رواں برس فروری میں پانچ ماہ کا معاہدہ کیا تھا البتہ شاندار کارکردگی کے باعث کلب نے اس معاہدے کی 2016 تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب وہ کرغزستان کے اس کلب کے ساتھ مزید دوسال کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کرغزستان نیشنل لیگ کے دوران 22 سالہ کلیم اللہ 17 میچوں 16 گول کرکے سب سے زیادہ بار بال کو پوسٹ کا راستہ دکھانے والے کھلاڑی رہے تھے، انہوں نے مقامی سپر کپ کے فائنل میں بھی گول کیا تھا، جس میں دوردوئے کلب نے الگا کلب کے مقابلے میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کلیم اللہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان پرئیمیر فٹبال لیگ کی تاریخ میں ایک ہی ٹورنمنٹ میں 35 گول کیے اسی وجہ سے ان کو لیگ کی جانب سے 12-2013 کا پلییئر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔ کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ درست فیصلہ ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پہلی بار کسی پاکستانی فٹبالر نے ایسے کسی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، دوردوئے کلب وسطی ایشیاء کا ایک بہترین کلب ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے پانچ ماہ کے کنٹریکٹ میں یوں اضافہ کر دیا گیا ہے۔