انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز کا آغاز کل سے جنوبی کوریا میں ہو رہا ہے۔ ہاکی، ویمنز کرکٹ اور ٹیم اسکواش ایونٹ میں پاکستان اعزاز کا دفاع کررہا ہے۔
سترویں ایشین گیمز کا میلہ انیس ستمبر سے چار اکتوبر تک جنوبی کوریا کے شہرانچیون میں سجے گا۔ مونہاک اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں مشہورزمانہ گینگنم اسٹائل کے خالق پی ایس وائیاپنا جادو جگائیں گے۔
دس ہزارسے زائد ایتھلیٹس چھتیس کھیلوں کے مقابلوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے، ایونٹ میں پاکستان کا دوسو تہتررکنی دستہ چوبیس کھیلوں میں حصہ لے گا۔جس میں ہاکی، فٹ بال، سیلنگ، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک، والی بال، باکسنگ، ٹینس، کراٹے، تیر اندازی، کرکٹ نمایاں ہیں۔ پاکستان، ویمنزکرکٹ، ٹیم اسکواش اورہاکی ایونٹس میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہا ہے۔
ایشیا کے سب سے بڑے اسپورٹنگ ایونٹ میں چین اب تک ایک ہزار ایک سو اکیانوے میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ میڈلزکی دوڑمیں جاپان دوسریاورجنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔