انچیون (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشیائی گیمز کے چھٹے روز پاکستانی باکسر عامر خان نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔ چونسٹھ کلو گرام ویٹ کیٹگری میں راؤنڈ آف 32 میں عامر خان اردنی حریف کے خلاف رِنگ میں اترے۔
قومی باکسر نے اردن کے سیف عماد عیسی پر تابڑ توڑ حملے کر کے اپنی دھاک بٹھائی۔
اسی برتری کو جاری رکھتے ہوئے فتح سمیٹ کر عامر خان نے لائٹ ویلٹر ویٹ کیٹگری کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں قومی باکسر اٹھائیس کو جاپان کے kawachi masatsugu کے خلاف زور بازو دکھائیں گے۔