ایشین گیمز باکسنگ ایونٹ : سیمی فائنل میں محمد وسیم کو شکست

Muhammad Waseem Fall

Muhammad Waseem Fall

انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل کی آخری امید دم توڑ گئی، پاکستانی باکسر محمد وسیم باون کلو گرام کٹیگری کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئے۔

انچیون میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ کی باون کلو گرام فلائی ویٹ کٹیگری کے سیمی فائنل میں محمد وسیم ازبکستان کے شکوبدین زوئیروو کیخلاف رنگ میں اترے، کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ باکسر وسیم سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ ان پر پورا نہ اتر سکے، ازبک باکسر نے اپنے تابڑتوڑ حملوں سے وسیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا اورتیس ستائیس کیاسکورسیکامیابی سمیٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل میں شکست کے باعث محمد وسیم کو کانسی کیتمغے پر اکتفا کرنا پڑا، یہ ایشین گیمز میں پاکستان کا تیسرا میڈل ہے۔ پاکستان نے ویمن کرکٹ ایونٹ میں گولڈ جبکہ ووشومیں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔