ایشین گیمز : چین 95 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

China Gold Medals

China Gold Medals

انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز میں میڈل ٹیبل پر چین پچانوے گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان ایک گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اٹھارہویں پوزیشن پرترقی کر گیا۔ ایشین گیمز کے سنسنی خیز مقابلے کوریا کے شہرانچیون میں جاری ہیں۔

میڈلز کے حصول کے لیے ایٹھلیٹس کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں نظر آرہے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر پچانوے گولڈ، باون سلور اورانتالیس برونز کے ساتھ چین سرفہرست ہے۔ تینتیس سونے، چالیس چاندی اور سینتتیس کانسی تمغوں کے ساتھ میزبان کوریا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جاپان تیس گولڈ، بیالیس چاندی اور چھتیس برونز میڈل لے کر جاپان کا تیسرا نمبر ہے۔

میڈل ٹیبل پر قازکستان کی چوتھی اور شمالی کوریا کی پانچویں پوزیشن ہے۔ میڈلز ٹیبل پر قومی ٹیم کی پوزیشن اٹھارہویں ہیں، پاکستان نے وویمنز کرکٹ میں سونے اور ووشو ایونٹ میں سید مراتب علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کر رکھا ہے۔