ایشین گیمز رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

Asian Games

Asian Games

انچیون (جیوڈیسک) چین نے 151 طلائی تمغوں کے ساتھ سترہویں ایشین گیمز کا میلہ لوٹ لیا۔ میزبان جنوبی کوریا 79 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے، جاپان 47 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے، قزاخستان 28 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ایران 21 طلائی تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

پاکستانی ٹیم ایک طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب میں فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا اور اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 45 ممالک سے 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، میگا گیمز میں 5823 مرد اور 3678 خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔