اینچیون (جیوڈیسک) ایشن گیمز کے آخری روز قومی کھلاڑی کراٹے کے مقابلوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ ایونٹ کے 14 ویں روز پاکستان کو پانچ میں سے صرف ایک کامیابی ملی۔
ایشین گیمز کے آخری روز ویمنز کراٹے 50 کلوگرام ایونٹ میں قومی کھلاڑی بینش کو کرغزستان کی کھلاڑی نے زیر کیا۔
مینز کراٹے 84 کلوگرام ایونٹ میں محمد رمضان کو تھائی لینڈ کے کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ کے 14 ویں روز تائیکوانڈو کے ویمنز 73 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ناجیہ رسول کو شکست ہوئی۔
قومی تائیکوانڈو فائیٹر غضنفر علی کو دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔ کراٹے مقابلوں میں محمد کاشف اور کلثوم کو شکست کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا۔