ایشینز گیمز ، قومی ہاکی ٹیم آج کوریا روانہ ہو گی

Hockey Team

Hockey Team

کوریا (جیوڈیسک) ایشئنز گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج کوریا کے لیے روانہ ہو گی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ جنوبی کوریا میں شیڈول سترہویں ایشیائی گیمز میں ہاکی ایونٹ انیس ستمبر سے شروع ہو گا۔

قومی ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے لیے آج لاہور سے براستہ بنکاک روانہ ہو گی۔ اسلام آباد کے نصیر بُندہ سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے بعد ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور کپتان محمد عمران سمیت کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں عدم شرکت سے مایوس شائقین کو جیت سے خوش کر دیں گے۔