ایشین گیمز، پاکستان فٹ بال ٹیم شکست کھا کر ایونٹ سے باہر

Football

Football

انچیون (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے شہرانچیون میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم کا سفر ختم ہو گیا۔ چین نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے بیسویں منٹ میں چین کے فارورڈ نے گول کر کے پاکستان کو بے چین کردیا دوسرے ہاف میں پاکستان نے کئی حملے کئے مگر کامیابی نہ مل سکی پاکستان اگر چین سے میچ برابری پر بھی کھیل لیتا تو اگلے مرحلے میں رسائی مل جاتی، اس سے قبل پاکستان کو جنوبی کوریا نے دو صفر سے ہرایا تھا۔