انچیون (جیوڈیسک) پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے ایونٹ میں روائتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
انچیون میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم اور بھارت کے درمیان میچ آغاز سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے کئی شاندار مووز بنائی گئیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد وقاص اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول سکور کر کے قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دی، بھارت کی جانب سے صرف ایک گول سکور کیا جا سکا۔
دونوں ٹیموں کو میچ میں گول کرنے کی کئی مواقع ملے لیکن قومی ٹیم نے زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی، قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے بھارت کیخلاف کامیابی اور سیمی فائنل میں رسائی پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔