اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کی وزیر اعظم نواز شریف سے شیڈول ملاقات ملتوی ہوگئی ۔ ایشین گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کو وزیر اعظم نواز شریف نے انیس نومبر کو دعوت پر بلایا تھا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق وزیر اعظم نے مصروفیات کی وجہ سے ہاکی ٹیم کو اب بارہ دسمبر کی دعوت دی ہے۔
لیکن قومی ہاکی ٹیم اس وقت بھارت میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے میں مصروف ہوگی اور اب یہ ملاقات چیمپئنز ٹرافی کے بعد ہی ممکن دکھائی دیتی ہے۔