ایشین گیمز ، آج قومی فٹبال ٹیم چین کا مقابلہ کرے گی

Football

Football

کوریا (جیوڈیسک) ایشین گیمز کے تیسرے روز بھی پاکستانی ایتھلیٹ فٹبال ، جوڈو ، روئنگ ، نشانہ بازی ، تیراکی اور ویٹ لفٹنگ میں کامیابی کی امید کے ساتھ اِن ایکشن ہوں گے۔

جنوبی کوریا میں جاری گیمز میں آج پاکستان کی فٹبال ٹیم چین کے خلاف میدان میں اترے گی۔ جوڈو کے شاہ حسین اپنی مہارتیں دکھائیں گے۔ روئنگ کے قومی کھلاڑی اپنا زور بازو دکھائیں گے ، نشانہ بازی میں پاکستانی مرد و خواتین شوٹر بازی لے جانے کی کوشش کریں گے۔

تیراکی اور ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوں گے۔ ووشو کے ساٹھ کلو گرام کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ساٹھ کے جی ویمن کیٹگری میں رخسانہ حنیف کا ویتنام کی کھلاڑی سے جوڑ پڑے گا۔

ایونٹ کے دوسرے روز قومی ہاکی ٹیم نے چین کو 0-2 سے ہرایا ، جبکہ سوئمنگ کے مینز 100 میٹر بیک سٹروک ہیٹ تھری ایونٹ میں قومی سوئمر محمد آصف آٹھویں نمبر پر رہے۔ ویمنز 100 میٹر بیک سٹروک ہیٹ ٹو میں قومی سوئمر انوشے کی ساتویں پوزیشن رہی۔