سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز میں ویمن کرکٹ کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہو گا۔ ویمن ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا۔
ثناء میر الیون نے ایک بار پھر چیمپئن بننے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ قومی ٹیم نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کے لیے پُرجوش ہیں۔ دوسری جانب حریف بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔