ایشین گیمز: ویمنز کرکٹ ٹیم کی فتح، پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل

Pakistan

Pakistan

انچیون (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو ہراکر ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا، فائنل میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔

بنگلادیش کی ٹیم 7 اوورز میں 43رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 7 اوورز میں 38 رنز اسکور کرسکی، یوں گرین شرٹش نے 4 رنز سے کامیابی سمیٹی۔ندا ڈار اور سعدیہ یوسف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انچیون میں جاری ویمنز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔

مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 97 رنز بنائے۔ بسمہ معروف 24 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں، تجربہ کار نین عابدی نے 18 اور مرینہ اقبال نے 14 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح بنگلا دیش وومن ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 98 رنز کا ہدف دیا تھا۔