ٹوکیو (جیوڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے میچ میں چین کی ٹیم کو بھی ٹھکانے لگا دیا۔
جاپان کے شہر میگھارا میں جاری ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور چین کا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا جس میں گرین شرٹس نے چین کو پانچ ایک سے آوٹ کلاس کیا،پہلے ہاف میں پاکستان کو تین ایک کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے مزید دو گول کئے، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران نے دو، حسیم خان، دلبر حسین اور رضوان سینئر نے ایک ایک گول سکور کیا، قومی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف مقابلہ کرے گی۔