ایشین جونیئر سافٹ بال : پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اگلے ماہ لگایا جائیگا

Asian Junior Softball

Asian Junior Softball

کراچی (جیوڈیسک) ایشین جونیئر سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر۔ 19 ٹیم کے دو روزہ ٹرائیلز کراچی میں ہوئے، ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ کراچی میں لگایا جائے گا۔ کے جی اے جمخانہ میں پاکستان انڈر۔ 19 ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائیلز کوچ آصف عظیم کی نگرانی میں ہوئے۔

جس میں 40 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ایشین جونیئر سافٹ بال چمپئن شپ دسمبر میں تھائی لینڈ میں ہوگی۔ ٹرائیلز میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سافٹ بال پاکستان میں نیا کھیل ہے، سینئر کے بعد جونیئر ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیں گی تو سافٹ بال کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ایشین سافٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دسمبر میں کراچی میں لگایا جائے گا۔