کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی مینز انڈر 19 سافٹ بال ٹیم ایشین جونیئر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے جمعے کی شب تھائی لینڈ روانہ ہو گی، کھلاڑیوں کے اعزاز میں جمعرات کی شب عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے عہدیداروں کے علاوہ کمشنر کراچی نے بھی شرکت کی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرے گی، اس موقع پر ٹیم کے منیجر آصف عظیم کا کہنا تھا کہ ویسے تو کھلاڑی چمپئن شپ میں ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے لیکن بھارت کے خلاف ہونیوالے میچ پر ان کی زیادہ توجہ ہے۔
امید ہے کہ ٹیم حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی، چمپئن شپ یکم دسمبر سے شروع ہو گی جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ دو دسمبر کو میزبان تھائی لینڈ سے کھیلے گا۔