ایشین بیچ کبڈی کے فائنل میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست

kabaddi

kabaddi

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ کبڈی کے فائنل میئں ایران نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ تھائی لینڈ کے شہر پوکھٹ میں جاری ایشین بیچ کبڈی کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو شکست دے کر سونےکا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔

جب کہ پاکستان سلور میڈل لینے میں کامیاب رہا۔ فائنل میں ایران نے پاکستان کو 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی۔ واضح رہے کہ ایشین بیچ کبڈی کے پاکستان نے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 28 کے مقابلے میں 39 پوائنس سے شکست دی تھی۔