ٹوکیو (جیوڈیسک)ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ انڈیکس پانچ ماہ کی بلند سطح پر آ گیا۔مورگن اسٹینلے ایشین پیسفیک کا انڈیکس ایک اعشاریہ چار فیصد بڑھ کر ستمبر کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جاپان کے نکی انڈیکس میں زبردست تیزی کے بعد ڈھائی فیصد اضافہ ہوا ۔جنوبی کورین انڈیکس بھی ایک فیصد بڑھ گیا۔ ہانگ کانگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ چار فیصد جبکہ چین کے شنگھائی انڈیکس میں ایک اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔