سنگاپور (جیوڈیسک) عراق میں سکیورٹی صورتحال کے باعث تیل کی سپلائی میں کمی کے خدشات ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی کی صورتحال رہی جس کی وجہ عراق میں سکیورٹی صورتحال کے باعث تیل سپلائی میں کمی کے خدشات ہیں۔
امریکہ کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی پیر کو قبل از دوپہر فروخت 31 سینٹ بڑھ کر 107.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی تجارت 35 سینٹ اضافے کے بعد 115.16 ڈالر فی بیرل رہی۔ مارکیٹ کے تجزیہ کار ڈیوڈ لیونکس نے بتایا کہ عراقی صورتحال کے باعث فی الوقت سرمایہ کار منافع کما رہے۔
ہیں تاہم انہوں نے پچھلے کئی ہفتوں کے دوران اس حوالے سے مشکلات کا بھی سامنا کیا۔ اس وقت عراق تیل سپلائی کرنے والے اوپیک کے ممبران میں دوسرے نمبر پر ہے، موجودہ صورتحال میں تیل کے نرخ مزید بڑھیں گے۔