پاکستان کے محمد آصف نے ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
فائنل تک رسائی کے لئے محمد آصف کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے لکشمن راوت سے تھا۔ محمد آصف نے ابتدا میں ہی برتری حاصل کرکے حریف کھلاڑی پر دبا بڑھادیا۔ ایک موقع پر آصف تین صفر سے لیڈ کررہے تھے۔
حریف کھلاڑی نے کم بیک کیا اور دو فریمز جیت لئے۔ محمد آصف نے بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل میچ میں چھ دو سے فتح سمیٹ لی۔ حتمی معرکہ آج شام کھیلا جائے گا۔