کراچی(جیوڈیسک)ایشین اسنوکر چیمپئن شپ شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا لیکن بھارتی ٹیم نے اب تک شرکت کی تصدیق نہیں کی جس کے بعد اس کی آمد کا امکان ختم ہو گیا۔کراچی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ ستائیس اپریل سے تین مئی تک کراچی میں منعقد ہونا ہے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت سولہ ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے تاہم ہمسایہ ملک بھارتی ٹیم کا قومی فیڈریشن سے رابطہ نہ ہونے کے باعث اس کی آمد کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ کی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔
چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن محمد آصف گروپ اے میں شامل ہیں۔