افغانستان (جیوڈیسک)انتیسویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے تیسرے روز کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔ عالمی چیمپیئن محمد آصف فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ VO کراچی میں جاری ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے گروپ اے سے محمد آصف نے ناقابل شکست رہ کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔
آخری رانڈ میچ میں آصف نے ہانگ کانگ کے فنگ کواک وئی کو باآسانی ہرایا۔ گروپ بی میں شامل افغانستان کے صالح محمد نے ایران کے عامر سرکوش کو چار ایک سے مات دی۔ دیگر مقابلوں میں پاکستان کے محمد سجاد نے چین کے زاو زن ٹونگ کو،عراق کے علی جلیل علی نے جنوبی کوریا کے ہان سینگ یی کو چار ایک فریم کے فرق سے زیر کیا۔