لاہور (جیوڈیسک) ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 25 اپریل کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔ قومی اسنوکر ٹيم 3 كھلاڑيوں پر مشتمل ہے جس ميں قومی چيمپئن محمد آصف ٹوبا، حمزہ اكبر اور اسجد اقبال شامل ہيں جب كہ حاجی عبدالرشيد منيجر كے فرائض انجام ديں گے، چيمپئن شپ 26 اپريل سے 3 مئی تک متحدہ عرب امارات ميں كھيلی جائے گی جس ميں شركت كے لئے ٹیم 25 اپريل كو روانہ ہو گی۔
تربيتی كيمپ كراچی ميں جاری ہے جس ميں كھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔