ایشین سکواش چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز فائنل آج ہونگے

Squash

(جیو ڈیسک) ایشین سکواش چیمپئن شپ کے مینز اور ویمنز فائنل آج کھیلے جائیں گے، پاکستان کیعامر اطلس خان کویتی حریف کے خلاف مقابلہ کریں گے جبکہ خواتین کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی آمنے سامنے ہونگیں۔اسلام آباد: مصحف سکواش کمپلیکس میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سیمی فائنلز کھیلے گئے۔

پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس نے ملائشیا کے کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔ عامر اطلس کی فتح کا سکور تین صفر رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب کو کویت کے عبداللہ سے تین صفر کی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمنز ایونٹ کا فائنل ملائیشین کھلاڑیوں کے درمیان ہو گا۔