آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

 NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروئی کے 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے خلاف نیب کے ارسس ٹریکٹر ، اے آروائی گولڈ ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت جج محمد بشیر نے شروع کی تو عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے سماعت وکلا ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی۔