آصف زرداری کا الطاف حسین کو ٹیلی فون، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Asif Ali Zardari, Altaf Hussain

Asif Ali Zardari, Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال اور بالخصوص آزادی وانقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تمام تر صورتحال کو بات چیت کے ذریعے بہتر بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عمل سے گریز کیا جائے جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار میں اضافہ ہو جبکہ بحران کے خاتمے کے لیے فریقین بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

آصف زرداری نے الطاف حسین کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کی دعوت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں تمام تر صورتحال پر اعتماد میں لیا جبکہ سابق صدر نے افہام و تفہیم سے مسائل کے حل کے لئے الطاف حسین کی کوششوں کو بھی سراہا۔