کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری 2 وجوہات کی بنا پر ملک واپس نہیں آرہے، ایک وجہ میں ہوں اور دوسری ڈاکٹر عاصم ہیں،سندھ حکومت کو رینجرز کو اختیارات دینا پڑیں گے۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ حکومت سندھ رینجرز سے مخالفت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کے خلاف چار مقدمات کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔
سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔ ملزمان پر ڈکیتی، جلاؤ گھیراو ، تھانے پر حملہ سمیت دیگر الزامات ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھی چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ حکومت رینجرز سے مخالفت کی متحمل نہیں ہے اسے رینجرز کو اختیارات دینے پڑیں گے۔