کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ پارٹی چیرمین سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث بننے والی صورت حال اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس آصف علی ز رداری کی قیادت میں دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر دروبدل کیا گیا تھا۔