آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کی نئی روایات قائم کیں، قاضی احمد سعید
Posted on September 4, 2013 By Geo Urdu لاہور, متفرق خبریں
لاہور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری مفاہمت کی پالیسی کے تحت سب کو ساتھ لیکر چلے او رملک میں جمہوریت کی نئی روایات قائم کیں۔ ملک میں جمہوری حکومت کا اپنی مدت مکمل کرنا اور اسکے بعد پر امن طور پر انتقال اقتدار پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کا بڑا کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انشا اللہ جلد دوبارہ پیپلزپارٹی کو منظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے اپنے قیام کے تین ماہ میں مہنگائی میں اضافے کے جو کارنامے سر انجام دئیے ہیں اس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکے ساتھ ملکر حکومتی فیصلوں کے آگے بند باندھیں گے۔