اسلام آباد (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں، اب ہم حکومت کے خلاف اصل اپوزیشن شروع کر رہے ہیں اور اپنے چار مطالبات حکومت سے پورے کرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے آصف زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو واپسی کے بعد جب آصف زرداری ہمارے ساتھ ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاناما بل پر عملدرآمد کے بغیر ملک میں جمہوری احتساب ممکن نہیں ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم اپوزیشن نہ کرسکیں اس لیے ہمیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کا صدر چودھری نثار کا سیاسی قیدی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے باقی ساتھیوں پر بھی مختلف کیسز بنائے جارہے ہیں، ہماری موومنٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم جیل میں ہوں یا جیل سے باہر ہوں، تین دن کے نوٹس پر دکھاسکتے ہیں کہ اس شہر میں کیا ہوگا۔
بلاول نے کہا کہ اب ہم اصل اپوزیشن کررہے ہیں، آصف زرداری کی صلاحیتوں سے ہم حکومت سے اپنے مطالبات منوالیں گے۔