کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی بی ایل او ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکال کر عوام کو احتجاج اور دھرنے سے نجات دلا ئیں گے پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
عمران خان اور طاہر القادری منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا غیر جمہوری مطالبہ ترک کرکے جمہوری سیاست کو فروغ دیں اور ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کے خاتمے ،معاشی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے ایجنڈا دیں قوم لبیک کہے گی اور اس پر عمل کرکے حکمراں اور پارلیمان میں موجود جماعتیں ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں گے۔
سید امجد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا پودا بڑی قربانی کے بعد لگا ہر جمہوری نظام کے قیام کی جد وجہد میں ہماری قائد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی ہے سینکڑوں سیاسی کارکنان نے آمریت کی صعوبتیں برداشت کی ہے جب جاکر ملک میں جمہوری نظام کا قیام یقینی بنا ہے اگر عمران خان اور طاہر القادری کے غیر جمہوری اقدام سے جمہوریت پر کوئی بھی آنچ آئی تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی سید امجد علی شاہ نے دونوں رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکرات کے ذریعے ملک سے سیاسی بحران کا خاتمہ کریں۔