آصف زرداری نے نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کر دی

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نئے صوبے نہیں بننے چاہیے نئے صوبے بننے سے انتظامی خرچہ بڑھے گا۔ الطاف حسین کو سیاست میں نیا پراڈکٹ لانچ کرنا آتا ہے ان کا موڈ چینج ہوتا رہتا ہے۔ الطاف حسین کا موڈ تبدیل کر لیں گے۔

الیکشن میں جو بھی ہوا اس کا نتیجہ کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ دھرنے کے بعد میاں صاحب نے نہیں بلایا خود گئے تھے۔ جمہوریت کا تحفظ پیپلزپارٹی کی بھی ذمہ داری ہے ، دھرنوں سے جمہوریت نہیں معیشت کو خطرہ ہے۔

میموگیٹ پر جو نواز شریف نے کیا وہ ان کا فعل تھا۔ وفاقی حکومت سے تعاون کر رہے ہیں یہ پیپلزپارٹی کا فعل ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی میدان میں نابالغ ہیں وہ ایکسٹریم پوزیشن لے لیتے ہیں۔

عمران خان نے جب نواز شریف سے اسپتال کے لیے پلاٹ لیا تب انہیں چھانگا مانگا کیوں یاد نہیں آیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیکنوکریٹ ملکی حالات بہتر نہیں کر سکتے۔ نواز شریف ان سے پوچھتے تو انہیں برداشت ، برداشت ، برداشت کا مشورہ دیتے۔