آصف علی زرداری نے پیش ہو کر عدلیہ کے احترام کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے : محمد طارق

گوجرانوالہ : پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیش ہو کر عدلیہ کے احترام کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ پی پی پی کی ہر سطح کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھی آصف علی زرداری کی پیروی کرتے ہوئے اپنے خلاف الزامات کا دفاع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید، اور سابق وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پر ویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں عدالتوں میں پیش ہوئے اور اپنے خلاف کیسز کا دفاع کیا اور عدالتی فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے حکومت چھوڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف کے خلاف غداری کیس حکومت وقت کا بھی امتحان ہے اور اگر حکمرانوں نے انہیں کسی نوعیت کی رعایت دی تو انہیں قوم کے سامنے جو ابدہ ہونا پڑے گا۔