کراچی (جیوڈیسک) پی پی رہنما رحمان ملک کہتے ہیں آصف زرداری کسی معاہدے یا بارگین کی بنیاد پر ملک سے باہر نہیں گئے۔
ایک بیان میں رحمن ملک نے کہا کہ کچھ وفاقی وزرا کو ان کی واپسی سے تکلیف ہو رہی ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نے بھی نواز شریف کی وطن واپسی میں مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر بیماری کی وجہ سے باہر تھے، آصف زرداری نے بہتر محسوس کیا تو اپنے گھر آ رہے ہیں۔
رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا ملک ہے جب کوئی واپس آنا چاہے آ جائے۔