اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس کی دستاویزات غائب ہو گئی ہیں۔
دونوں اہم مقدمات کی اصل دستاویزات احتساب عدالت میں ہیں نہ ہی نیب کے پاس۔ نیب حکام نے اصل فائل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سابق جوائنٹ سیکرٹری احتساب بیورو حسن وسیم نے بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل ریکارڈ نیب کے پاس ہے۔
جب تک اصل ریکارڈ نہیں آتا، وہ بیان ریکارڈ نہیں کرائیں گے۔ تفتیشی افسر گلشن خان کا موقف ہے کہ انہوں نے آج تک مقدمے کا اصل ریکارڈ نہیں دیکھا۔ نیب کے پاس مقدمے کی صرف فوٹو کاپیاں ہیں۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کو بری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر درخواست پر سماعت کریں گے۔