آصف علی زرداری کے سیکورٹی آفسر شہید بلال شیخ کا چہلم آج عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقد ہوا

کراچی : صدر مملکت آصف علی زرداری سیکورٹی افسر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن شہید بلال شیخ کا چہلم آج عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

چہلم کے اس اجتماع شرکت کرنے والوں میں بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی، گل محمد جاکھرانی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم، سہیل عابدی، سہیل سیال، حاجی مظفر شجرہ، نیک محمد بروہی، سلیمان سندھی کے علاوہ ہزاروں کارکنان و احباب نے شرکت کی۔