آصف علی زرداری 8 ستمبر کو عہدہ صدارت سے الگ ہو جائیں گے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

صدر آصف علی زرداری آٹھ ستمبر کو عہدہ صدارت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ وہ پاکستان کے ایسے سیاسی رہنما ہیں جن کی زندگی میں بڑ ے نشیب و فراز آئے۔ متنازع شخصیت ہونے کے باوجود وہ لوگوں کو گرویدہ بنانے کا فن خوب جانتے ہیں۔

پاکستان کے گیارہویں صدر مملکت آصف علی زرداری بینظیر بھٹو سے 1987میں شادی کے بعد سیاسی حلقوں میں نمایاں ہوئے اور دسمبر 2007میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔ پرویز مشرف کے بعد عہدہ صدارت پر فائز ہوئے۔ سیاسی رہنماوں، فوج اور عدلیہ سے مزاحمت کے باوجود انہوں نے اپنے پانچ سال پورے کئے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر کو وزیر اعظم ہاوس کے مقابلے میں کمزور کیا۔ ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔ لیکن مخالفین ان کے صبر کی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ وزیر قانون پنجاب صدرآصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی کے اندر بھی ایک گروپ پسند نہیں کرتا۔ لیکن پارٹی کے پاس کوئی متبادل قیادت بھی نہیں۔