نیویارک (جیوڈیسک) سابق صدرآصف زرداری جمعرات کونیویارک میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے جیونیوز کے نمائندے عظیم میاں کوانٹرویو میں بتایا کہ اس پریس کانفرنس میں وہ ملک کودرپیش موجودہ صورتحال پربات کریں گے۔
سابق صدر زرداری کی پریس کانفرنس سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سےمتعلق ان کامؤقف واضح ہونے کاامکان ہے، قریباً دس روزپہلےمیڈیاکوجاری بیان میں سابق صدر سےمنسوب کیاگیاتھاکہ وہ جنرل راحیل شریف کےبطورآرمی چیف توسیع نہ لینےکےاعلان کوقبل ازوقت سمجھتےہیں اور ان کےنزدیک فوج میں قیادت کا تسلسل دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کے لیے لازمی ہے اوریہ بھی کہ سیاسی قیادت کو اس سے متعلق وقت آنے پرفیصلہ کرنا چاہیے۔
امکان ہےکہ سابق صدراس معاملےپرکھل کربات کریں گے۔سابق صدرنےآرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سےمتعلق خودسےمنسوب بیان کی اسی شب تردیدکردی تھی تاہم پیپلزپارٹی جتنےمنہ اتنی باتوں کے محاورے کاعملی نمونہ بنی رہی تھی۔
صدرزرداری کی پریس کانفرنس میں احتساب اورسندھ میں جاری پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کےخلاف کارروائیوں سےمتعلق بات چیت کی توقع ہے۔