نواب شاہ (جیوڈیسک) اس سلسلے میں زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ایک پر وقار تقریب منتعقد ہوئی جس میں زرداری قبیلے کے معززین اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے جنہوں نے آصف علی زرداری کی دستار بندی کی۔
اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ زرداری قبیلہ اپنے اتحاد کو قائم رکھے تاکہ دشمن ان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے اور اپنی برداری کے خواتین اور بچوں کو تعلیم کے زیوار سے آراستہ کیا جائے تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکا۔ اس موقع پر انہوں نے برادری کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کاروبار پر توجہ دیں تاکہ ملکی معشیت میں بہتری آ سکے بعد ازاں وہ اپنے آبائی قبرستان گئے جہاں پر انہوں نے اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد وہ نواب شاہ ایئر پورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔