لاہور (جیوڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی نے اپنے خلاف جاری ریڈ وارنٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں آصف ہاشمی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔
کہ ان کے خلاف یکطرفہ اور بے بنیاد الزام کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ وہ تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں عدالت ریڈ وارنٹ معطل کرے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آئندہ ہفتے معاونت کیلئے طلب کر لیا۔