ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) نو منتخب صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا عامر اقبال، جنرل سیکرٹری سید یر عباس المعراف شانی شاہ کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مصطفی نواز کھوکھر سے خصوصی ملاقات۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب مصطفی نواز کھوکھر نے عامر اقبال اور شانی شاہ کی نامزدگی پر انھیں مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت پارٹی کی فعالیت اور اسکے وقار کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرے گی ، انھوں نے ہدائت کی کہ پارٹی یونین اور وارڈز کی سطح پر تنظیم سازی کر کے پارٹی کے مورال کو بلند کیا جائے۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب مصطفی نواز کھوکھر نے نو منتخب قیادت کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں پارٹی کا مورال بلند ہورہا ہے نئے خون نئی قیادت میں جوش دیدنی ہے ، ہمارا مقصد پارٹی کی فعالیت میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ عامر اقبال کی قیادت میں تحصیل ٹیکسلا میں پارٹی نہ صرف منظم ہوگی بلکہ ایک مرتبہ پھر واہ ٹیکسلا منی لاڑکانہ بنے گا، تحصیل صدر ٹیکسلا عامر اقبال خان ، جنرل سیکرٹری سید تنویر عباس المعروف شانی شاہ،کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی امیدوں اور توقعات کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔
نظریاتی ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی عزت و تکریم میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے ناراض ورکرز کو منانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا ، ہمارے اباو اجداد نے اس پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔
ہم بھی انھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پارٹی کی فعالیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038