کراچی : ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کے ہمراہ بلال چورنگی پر آرٹسٹک چورنگی بنانے کے لئے سنگ بنیاد کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ دایئرکٹر پارکس محمد جاوید ، ڈپٹی دائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون محمد احمد نقوی ، آرٹسٹک ٹیکسٹائل کمپنے کے نمائندے بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی آصف جان صدیقی نے کہاکہ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند ذہن کا ہونا بے حد ضروری ہے۔
صحت مند ذہن کی تعمیر کیلئے ضروری ہے کہ صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر عوام کو انکے گھر کے قریب تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں بلدیہ کورنگی نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے عوام کوجائز تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے کہا کہ ہماری اولین تر جیح ہے کہ کورنگی کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب بنایا جائے اور خوبصورتی میں اضافے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی ذہنی و جسمانی آسودگی کیلئے مونو منٹ اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائیانہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس چورنگی کی تزین آرائش کے کام کا آغاز کیا جائے اور جلد مکمل کیا جائے تاکہ کورنگی میں خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔