مہنگی بجلی، مہنگی روٹی نے عوام کا جینا دشوار، ناصر رمضان گجر
Posted on August 30, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور(پی پی سی)ق لیگ لاہور کے سیکرٹر ی اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی، مہنگی روٹی نے عوام کا جینا دشوار بنادیا، آٹے کی قمیت میں ڈالر کی طرح روزانہ کی بنیاد پر اضافہ حکومت کی ناکامی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے دورکا 16 روپے کلو والا آٹا 44 روپے کلومیں نہیں مل رہا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران ٹیکس بھی لگارہے ہیں، بجلی، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھارہے ہیں۔ اربوں ڈالر کے قرضے بھی لے رہے ہیں اس کے باوجودان سے آٹا، دال کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو اس حدتک پریشان نہ کیا جائے کہ وہ جان دینے یاجان لینے کے فیصلے کرنے لگیں۔