پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر شہزاد آصف کا پیر محل میں سیکورٹی کے انتظامات کے سلسلہ میں بازاروں کا اچانک دورہ تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پیر محل شہر کے مین بازار سمیت مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔
پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر کی تاجر تنظیمیں اور بڑے کاروبار ادارے اپنے سیکورٹی کے انتظامات خو د بھی کریں سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام کے تعاون سے کرائم پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ان موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے اور ایس ایچ او پیر محل وسیم سرور بھی موجود ہیں۔